ابنا: اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل کے اراکين نے منگل کے روز ايک بند کمرہ نشست ميں يمن کے آمر کے خلاف ہونے والے احتجاج ميں عوام کے قتل عام کے بارے ميں گفتگو کي-يمن ميں اقوام متحدہ کے نمائندے جمال بن عمر نے اس نشست ميں سلامتي کونسل کے اراکين کو، يمن ميں اختلافات کے خاتمے کے ليے اپني کوششوں کے بارے ميں رپورٹ پيش کي-اقوام متحدہ ميں جرمني کے مندوب پيٹر ويٹنگ نے کہا کہ سلامتي کونسل يمن کے صدر علي عبداللہ صالح سے مطالبہ کرے گي کہ وہ اقتدار کي منتقلي کے سلسلے ميں خليج فارس تعاون کونسل کے منصوبے کو تسليم کرتے ہوئے اس پر دستخط کريں-يہ ايسے عالم ميں ہے کہ يمن کے عوام اور سياسي گروہ اپنے ملک کے سلسلے ميں ہر قسم کے غير ملکي منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے عبداللہ صالح سے اقتدار سے عليحدگي پر زور ديتے ہوئے ان پر اور ان کے پٹھوؤں پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہيں -.............
/169